پاکستان

ماہ رمضان میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہونگے؟ نوٹیفکیشن جاری

ماہ رمضان المبارک میں سوموار سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دن ساڑھے 3 بجے تک اور جمعہ کو ساڑھے 8سے ایک بجے تک کا ٹائم ہوگا

کراچی(کھوج نیوز) ماہ رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں سوموار سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دن ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ نماز کا وقفہ 30 منٹ کا ہوگا جو کہ 2 بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگا اور جمعہ کو دفتری اوقات ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں بینکوں میں عوامی لین دین یعنی پبلک ڈیلنگ سوموار سے جمعرات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ جمعے کو عوامی لین دین صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button