اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجم ثاقب کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری پارلیمانی امور، اسپیکرقومی اسمبلی، خصوصی کمیٹی اور سیکرٹری کمیٹی کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ 2 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئےکمیٹی قائم کی،آڈیولیکس پٹیشنر کی پرائیویسی میں مداخلت اور غیرقانونی سرویلنس کا نتیجہ ہے۔