پاکستان

مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، ثاقب نثار نے چونکا دینے والا بیان داغ دیا

اپنی لاء فرم کھول رکھی ہے ،کوئی مشورہ مانگے تو کیا نہ دوں،میری رائٹ پرائیویسی کو متاثر کیا گیا،میں اسے نہیں مانتا،کیا میں پروفیشنل نہیں ہوں؟ ثاقب نثار

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے حالیہ مبینہ آڈیو لیک کی تصدیق کر دی اور کہا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا ،اپنی لاء فرم کھول رکھی ہے ،کیا کوئی مشورہ مانگے تو نہ دوں؟

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آڈیو لیک کو ”چوری کا مال” قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس آڈیو سے کوئی بھونچال نہیں مچا ، کوئی زلزلہ نہیں آگیا، میری رائٹ ٹو پرائیویسی کو متاثر کیا گیا ہے، میں اسے نہیں مانتا، یہ چوری کا مال ہے ، چوری کا مال نہ بک سکتا ہے نہ تشہیر ہوسکتی ہے۔

ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میں نے اس میں کیا غلط کیا ہے، کیا میں پروفیشنل نہیں ہوں ؟ میں نے اپنی لاء فرم کھول رکھی ہے ، مجھ سے کوئی مشورہ کرے تو مجھ پر مشورہ نہ دینے کا کوئی عذر ہے؟واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو وائرل ہے جس میں وہ پی ٹی آئی وکیل کی توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button