پاکستان

متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری،وزیرتجارت جام کمال وزیراعظم شہبازشریف کےحق میں بول اُٹھے

وفاقی وزیرِتجارت جام کمال کا کہنا ہےکہ یو اے ای کی سرمایہ کاری سفارتی محاذ پر وزیرِاعظم شہبازشریف اورحکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری،وزیرتجارت جام کمال وزیراعظم شہبازشریف کےحق میں بول اُٹھے۔رپورٹ کےمطابق وفاقی وزیرِتجارت جام کمال کا کہنا ہےکہ یو اے ای کی سرمایہ کاری سفارتی محاذ پر وزیرِاعظم شہبازشریف اورحکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزراء کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ گزشتہ روزکا متحدہ عرب امارات کا دورہ تاریخی تھا۔ وفاقی وزیرِتجارت جام کمال نےکہا کہ یو اے ای کا 10 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا اعلان وزیرِاعظم شہبازشریف پراعتماد کا مظہرہے۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ تاجر برادری کا معیشت میں بہت اہم کردارہے، وزیرِاعظم شہبازشریف تجارت اور توانائی سےمتعلق کام کررہےہیں۔ وفاقی وزیرِتجارت جام کمال کا یہ بھی کہنا ہےکہ حکومت معاشی ترقی کی بہتری کےلیےکام کررہی ہے، وزیرِاعظم شہبازشریف نےہر شعبےکی بہتری سےمتعلق ٹاسک دے رکھےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button