پاکستان

متنازع پوسٹ کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان شامل تفتیش

ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی' تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایازاحمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے

اسلام آباد( کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے متنازع پوسٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں ان کے وکلاء کی موجودگی میں تفتیش ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کر رہی ہے۔ جیل ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی اپنے وکلا چوہدری ظہیر عباس اور انتظارپنجوتھہ کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایازاحمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button