پاکستان

مجھےڈیتھ سیل میں رکھا گیا اورنوازشریف ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں رہتےتھے،بانی پی ٹی آئی کی نعیم پنجوتھا سےگفتگو

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آپکو کال دوں گا آپ نے تیار رہنا ہے، میرے سیل کے بارے جھوٹ بولا جاتا ہے، مجھے ڈیٹھ سیل میں رکھا ہوا ہے

اڈیالہ(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا اور نوازشریف ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں رہتے تھے۔ان تمام حرکتوں کا حساب لیا جائے گا،۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عمران خان نے کہا کہ میں بہت جلد آپ سب لوگوں کو ایک بھرپور احتجاجی تحریک کی کال دوں گا آپ لوگ تیاری کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آپکو کال دوں گا آپ نے تیار رہنا ہے، میرے سیل کے بارے جھوٹ بولا جاتا ہے، مجھے ڈیٹھ سیل میں رکھا ہوا ہے، نواز شریف سمیت یہ سب ایئر کنڈیشنز کمروں میں تھے اور ان کو پروٹوکول حاصل تھا- نعیم پنجوتھا نے عمران خان سے ملاقات کا احوال سنا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button