پاکستان

محمود خان اچکزئی (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کےساتھ مل کرچلنے کےلئےآوازاُٹھا دی،حامد میرکا دعویٰ

سینئرصحافی اوراینکرپرسن حامد میر نےکہا ہےکہ محمود خان اچکزئی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کےساتھ مل کرچلنے کے لئے آواز اُٹھا دی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئرصحافی اوراینکرپرسن حامد میر نےکہا ہےکہ محمود خان اچکزئی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کےساتھ مل کرچلنے کے لئے آواز اُٹھا دی۔حامد میر نے ایک قومی روزنامہ میںلکھے گئے کالم میں دعویٰ کیا کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں  محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، ساجد ترین،اسد قیصر اور تحریک انصاف کے اہم رہنمائوںسمیت صحافیوںاور ٹی وی اینکرز کی بڑی تعداد کے درمیان یہ نکتہ بھی زیر بحث آیا کہ 1973ء کا آئین تو کہیں نظر نہیں آتا تو پھر اس کاتحفظ کیسے ہوگا؟ جو آئین اپنا تحفظ نہیں کرسکتا اسے ہم تحفظ کیسے فراہم کریں؟ محمود خان اچکزئی نے جواب دیا کہ یہ آئین کئی مرتبہ ٹوٹا اور غائب ہوا لیکن یہ ہر دفعہ واپس آ جاتا ہے، نیا آئین بنانامشکل ہے، اسی آئین کوبازیاب کرانا ہوگا، اگر آئین واپس نہ آیا تو پھرسوچیں گے کہ کیا کرنا ہے؟

اچکزئی صاحب کی گفتگو کا اہم ترین نکتہ یہ تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل آئین کی عمل داری میں موجود ہے اور اس مقصد کیلئےہمیں آصف علی زرداری اور وازشریف سمیت ہرسیاستدان سے بات کرنی چاہیے۔ ان کی یہ بات سن کر تحریک انصاف کے کچھ نوجوان رہنمائوں نے اپنی کرسیوں پرپہلو بدلنے شروع کردیئے۔ اچکزئی صاحب فرما رہے تھے کہ غلطیاں سب نے کی ہیں لہٰذا سب کواپنی غلطیوں کااعتراف کرکے آگے بڑھنا ہے اور ماضی کی تلخیوں کا اسیر نہیں بننا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button