پاکستان
محنت کر کے خاندان کا سہارا بننے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں،وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیر ڈے پر پیغام
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کر کے خاندان کا سہارا بننے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
لاہور(کھوج نیوز) محنت کر کے خاندان کا سہارا بننے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں،وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیر ڈے پر پیغام،رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ مزدور پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کر کے خاندان کا سہارا بننے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ محنت کشوں کےحقوق کے شعور کی بیداری پر شہداء شکاگو کی جدوجہد کو سلام ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا کی ہر عمارت، ہر پل، ہر شاہراہ اور ہر پروجیکٹ میں مزدور کا خون پسینہ شامل ہے۔