پاکستان

محکمہ ایکسائز میں ورچوئل رجسٹریشن کارڈ اور بائیو میٹرک حاضری کا افتتاح

مانیٹرنگ سیل میں ٹوکن ٹیکس ،پراپرثی ٹیکس ریکوری کی مانیٹرنگ کی جائے گی کہ کتنی گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی کتنا ریونیو جمع ہوا کمپیوٹر سکرین پر سب ظاہر ہو گا

لاہور(فیض احمد ) محکمہ ایکسائز میں ریکوری مانیٹرنگ سیل قائم کرکے ورچوئل رجسٹریشن کارڈ’ بائیومیٹرک حاضری اور ریکوری مانیٹرنگ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مانیٹرنگ سیل میں ٹوکن ٹیکس ،پراپرثی ٹیکس ریکوری کی مانیٹرنگ کی جائے گی کہ کتنی گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی کتنا ریونیو جمع ہوا کمپیوٹر سکرین پر سب ظاہر ہو گا۔ سیکرٹری ایکسائز محمد مسعود مختار نے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد علی، ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے۔پہلا ورچوئل رجسٹریشن کارڈ سیکرثری ایکسائز کو جاری کیا گیا۔مانیٹرنگ سیل سیای پے ریکوری ،پراپرٹی ٹیکس ڈیفاٹرز کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔ٹوکن ٹیکس ریکوری کے لئیٹیموں کی بھی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔۔سیکرٹری ایکسائز محمد مسعود مختار کاکہنا تھا کہ 5 چھ ماہ کی محنت سے ہم نے منصوبے شروع کئے ہیں۔

ریکوری کی مانیٹرنگ کے لئے یونٹ قائم کیا ہے ہر سرکلر کی انکوائری اور ریکوری کی مانیٹرنگ کر سکتے ہیں۔ٹوکن ٹیکس ریکوری کی موبائل ٹیموں کی نگرانی کے لئے 360 ڈگری کیمرہ نصب کئے گئے ہیں۔ورچوئل رجسٹریشن کارڈ کی لانچنگ کی ہے وہیکلز رجسٹریشن کے فوری بعد اسی وقت ورچوئل کارڈ لیا جا سکے گا۔تمام متعلقہ سیکورٹی اداروں کو بھی اس بارے میں اگاہ کر رہے ہیں۔سیفٹی فیچر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔نئے سسٹم پر ایشو آئے ہیں 18 سال بعد سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔18 سال بعد ہم نے اس سسٹم کو تبدیل کیا ہے جس کے لئے ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button