پاکستان

محکمہ ایکسائز پنجاب کا بڑا اقدام، ای رجسٹریشن کارڈ کی سہولت کیلئے تمام آئی جیز کو اہم مراسلہ جاری

گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کیای رجسٹریشن کارڈکی تفصیلات کی تصدیق کی سہولت محکمہ کی آفیشل ویب سائٹ excise.punjab.gov.pk استعمال کر کے معلوم کی جا سکتی ہے

لاہور( فیض احمد) محکمہ ایکسائز پنجاب کا بڑا اقدام، گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کے ای رجسٹریشن کارڈ کی سہولت پر آئی جی پنجاب’آئی جی صوبہ سندھ، آئی جی صوبہ کے پی کے، آئی جی بلوچستان، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی موٹر وے پولیس کواہم مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں محکمہ ایکسائز حکام نے ملک بھر کے تمام آئی جیز کو ناکوں پر گاڑیوں کی دوران چیکنگ آن لائن ای کارڈز کو تسلیم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کیای رجسٹریشن کارڈکی تفصیلات کی تصدیق کی سہولت محکمہ کی آفیشل ویب سائٹ excise.punjab.gov.pk استعمال کر کے معلوم کی جا سکتی ہے۔گاڑیوں کے ای رجسٹریشن کارڈز کو سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے پورٹل سے گاڑی کا نمبر اور چیسیز نمبر درج کر کے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے۔پنجاب میں پہلی ای-ٹائٹل دستاویز ہوگی جس میں مناسب حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کے اس اقدام کو فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ شیئر کیا جائے تو یہ بہت سراہا جائے گا۔ویب سائٹ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تصدیق کرنے یا جعلی گاڑیوں کو پکڑنے اور مجرموں کو پکڑنے میں سہولت فراہم کرے گا۔واضع رہے سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے چند روز قبل اس کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا اور یہ سہولت میسر کی گئی کہ گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی شہری کو ای رجسٹریشن کارڈ فراہم کر دیا جائے گا تاکہ ناکہ پردوران چیکنگ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہری اپنی گاڑی کا ای رجسٹریشن کارڈ دکھا کر جا سکیں گے جس کے باعث مذکورہ سہولت اور ای رجسٹریشن کارڈ کے متعلق آگاہی دینے کے لیے ایکسائز حکام نے چاروں صوبوں کے آئی جیز اور آئی جی موٹر وے پولیس کو ای رجسٹریشن کارڈ کے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ وہ اپنے محکمے کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر سکیں جبکہ اس اقدام سے بوگس رجسٹریشن والی گاڑیوں کو بھی پکڑا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن کے بعد گاڑیوں کے مالکان خود بھی آفیشل ویب سائٹ سے گاڑی کا نمبر اور چیسیز نمبر درج کر کے ای رجسٹریشن کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔اور انہیں ایکسائز آفس جانے کی ضرورت نہیں ہو گئی۔یہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد سمارٹ کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ای رجسٹریشن کارڈ دوران چیکنگ شہری استعمال کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button