پاکستان

محکمہ ایکسائز کی پھرتیاں، عمران خان کو ٹیکس کا نوٹس کیوں اور کس کے کہنے پر بھیجا؟

عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزارٹیکس ادا کرنے کانوٹس دیاگیا ہے اور ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ12 مئی تھی لیکن نوٹس آج کے لیے بھجوایا گیا

لاہور( سٹاف رپورٹر، آن لائن) محکمہ ایکسائز کی پھرتیاں، عمران خان کو ٹیکس کا نوٹس کیوں اور کس کے کہنے پر بھیجا؟محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو زمان پارک مکان کیلئے لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزپنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزارٹیکس ادا کرنے کانوٹس دیاگیا ہے اور ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ12 مئی تھی لیکن نوٹس آج کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا زمان پارک کا پرانا مکان گراکر نیا مکان تعمیر کیا گیا ہے جو ان کے اور ان کی چار بہنوں کے نام ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مزید بتایاکہ عمران خان سے گزشتہ ماہ اس کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جو انہوں نے جمع کرایا، تخمینہ لگانے کے بعد 14 لاکھ 40 ہزار روپے کالگژری ٹیکس چالان بھجوایا، آج لگژری ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق عمران خان نے نوٹس وصول کرلیا ہے، وہ اس سے قبل ریگولر ٹیکس جمع کراتے رہے ہیں، ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو قانون کے تحت ایک اور نوٹس جاری کیاجائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button