پاکستان

محکمہ ریلوے کی بدمعاشی، ریٹائرڈ ملازمین پنشن کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

پنشن کی رقم سے گزر بسر ہو رہا ہے اور کئی روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک پنشن نہیں دی گئی 'رابطہ کرنے پر متعلقہ عملے کی جانب سے کوئی مناسب جواب نہیں دیا جاتا

لاہور( فیض احمد) پاکستان ریلوے کے مالی حالات بہتر نہ ہو سکے ،ریلوے کے1 لاکھ 25 ہزار کے قریب ریٹائرڈ افسروں سمیت ملازمین کو ماہ دسمبر کی کئی روز گزر جانے کے باوجود پنشن نہ مل سکی جس سے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین میں بے چینی پیدا ہوتی جا رہی ہے اور ریلوے کے ریٹائرڈ افسروں اور ملازمین اپنی پنشن کے حصول کے لیے روزانہ متعلقہ عملے سے پوچھتے رہتے ہیں کہ کب پنشن بنک میں ٹرانسفر ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پنشن میں تاخیر ہونے کے باعث وزارت ریلوے کی جانب سے ایک میسیج بھی کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی میں تاخیر ہو گئی ہے آئندہ چند روز میں پنشن کی ادائیگی کر دی جائے گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہر ماہ کے شروع میں پنشن ادا کر دی جاتی ہے لیکن ماہ دسمبر کے مہینے کی پنشن 9 روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک ادا نہیں کی گئی جس سے خاص طور پر نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ملازمین میں بے چینی پیدا ہوتی جا رہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کی رقم سے ہی ان کا گزر بسر ہو رہا ہے اور کئی روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک پنشن نہیں دی گئی اگر کسی سے رابطہ کرتے ہیں کہ کب تک پنشن کی رقم بنک میں آ جائے گی تو متعلقہ عملے کی جانب سے کوئی مناسب جواب نہیں دیا جاتا اور ہر بار یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ دو روز تک پنشن کی رقم بنک میں ٹرانسفر ہو جائے گئی۔

واضح رہے پاکستان ریلوے کے1لاکھ 25 ہزار کے قریب پنشنرز ہیں جن کو ہر ماہ کی یکم تاریخ کو پنشن ادا کر دی جاتی ہے لیکن ماہ دسمبر کی پنشن ابھی تک جاری نہیں کی گئی اور جنوری کی 9 تاریخ ہو گئی ہے جبکہ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پنشن کی ادائیگی کر دی جائے گئی اور ریلوے کا محکمہ فنانس سے مسلسل رابطہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button