پاکستان
محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارشوں کی نوید سنا کر شہریوں کے دل جیت لیے
27 اپریل کو نیا طاقتور مغربی سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا،28 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
کراچی (نیوز رپورٹر، آن لائن)محکمہ موسمیات نے 28اپریل سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازنے کہاکہ 27 اپریل کو نیا طاقتور مغربی سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا،28 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سسٹم کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے،مغربی سلسلہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا سبب بنے گا۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی کاکہناہے کہ شہر میں گرمی کی موجودہ لہر بدھ تک برقرار رہ سکتی ہے ، جمعرات سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہو گی ،گرمی کی موجودہ جزوی لہر سمندری ہوائوں کی بندش، بلوچستان کی ریگستانی ہوائوں کے سبب ہے۔