پاکستان

محکمہ موسمیات نے کراچی سمت سندھ بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

حیدرآباد، دادو ،جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمرکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد ،کشمور، ٹھٹہ، سجاول اوربدین میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی سمت سندھ بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ‘ محکمہ موسمیات پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 9 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی شہر اور مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے حیدرآباد، دادو ،جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمرکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد ،کشمور، ٹھٹہ، سجاول اوربدین میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دوسری طرف میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اوربارشوں میں عملہ مشینری کے ساتھ موجود رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button