پاکستان

مخصوص نشستوں کا معاملہ، 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل

اسلام آباد( کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 13 رکنی فل کورٹ بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے اور سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت 3 جون کو ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق فل کورٹ جن ججز پر مشتمل ہو گا ان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button