پاکستان

مخصوص نشستیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے لارجر بینچ سے علیحدگی اختیار کرنے سے کیوں انکار کیا؟

پھر تو اس بینچ سے ان تمام پانچ ججوں کو الگ ہو جانا چاہیے جنہوں نے میرے بعد اپنی اپنی باری پر چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز ہونا ہے: قاضی فائز عیسیٰ

لاہور(کھوج نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے لارجر بینچ سے علیحدگی اختیار کرنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ منظر عام پر آگئی۔

واضح ہو کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس سے الگ ہونے کی درخواست کی تھی اس میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے بھی چیف جسٹس کو مشورہ دیا تھا کہ آپ اس کیس سے الگ ہو جائیں جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پھر تو اس بینچ سے ان تمام پانچ ججوں کو الگ ہو جانا چاہیے جنہوں نے میرے بعد اپنی اپنی باری پر چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز ہونا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مخصوص نشستوں کے کیس کی بدستور سربراہی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button