پاکستان

مذاکرات کےسوا کوئی آپشن نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےگھٹنے ٹیک دئیے

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے لیکن محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات اور ان کے ساتھ جو ہوا اسے معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ آج وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں عمران خان نے کہا کہ بیٹوں سے ان کی بات نہیں کروائی جا رہی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کئی بار کہہ چکے میرے ساتھ جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، مذاکرات کے راستے کھولے جائیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بات کرکے مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے لیکن محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے، انہیں اعتماد میں لیں گے، مذاکرات الائنس کی سطح پر بھی ہوں گے، پی ٹی آئی خود بھی آغاز کر سکتی ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں، ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، برف پگھل رہی ہے ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لئے کوئی خط نہیں لکھا، سپریم کورٹ کے مذاکرات کے آپشن کا جواب بھی پی ٹی آئی دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button