پاکستان

مراد سعید کہاں چھپے ہوئے ہیں؟ فیصل واوڈا نے حیران کن انکشاف کر ڈالا

پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے، جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے: فیصل واوڈا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مراد سعید کہاں چھپے ہوئے ہیں؟ فیصل واوڈا نے حیران کن انکشاف کر ڈالا ‘ سیاست کو شہدا کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاست کو شہدا کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے، آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے، جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان اور مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی، عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پالیٹکس کر رہے ہیں لیکن غلطی کرگئے، دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button