پاکستان

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد

مراد سعید کی گاڑی سے بغیر لائسنس پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں جب کہ دوسری گاڑی سے 2 کلاشنکوف اور 7 کارتوس برآمد ہوئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ‘ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد، نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق9 اور 10 مئی واقعات پر مراد سعید کے خلاف مقدمات درج ہیں،گزشتہ رات مراد سعید کو پناہ دینے اور گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران 2 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں جن میں سے ایک گاڑی مراد سعید کے نام پر رجسٹرڈ ہے جب کہ دوسری گاڑی مراد سعید کے برادر نسبتی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ ایس پی ورک نے بتایا کہ مراد سعید کی گاڑی سے بغیر لائسنس پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں جب کہ دوسری گاڑی سے 2 کلاشنکوف اور 7 کارتوس برآمد ہوئے۔ ایس پی وردک نے مزید بتایاکہ متعلقہ گھر میں مراد سعید کے 2 ملازم بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button