پاکستان

مرکز اور پنجاب میں کس کی حکومت ہوگی؟ مریم نواز کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

گزشتہ رات کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے غلط خبریں پھیلائے جانے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن قومی اور صوبائی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) مرکز اور پنجاب میں کس کی حکومت ہو گئی؟ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ گزشتہ رات کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے غلط خبریں پھیلائے جانے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن قومی اور صوبائی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم کچھ آخری نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، ان شااللہ، نتائج کے موصول ہونے ک بعد مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر سے اپنی کامیابی کا خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button