مریم نوازکی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس،خواجہ عمران نزیرکی تعریف،پتنگ بازی کا بھی نوٹس
مریم نواز نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انھوں نے صوبے کے اسپتالوں میں عوام کے فوری اور ایمرجینسی دیپارٹمنٹس میں بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی کے احکامات دئیے
لاہور(کھوج نیوز)مریم نوازکی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس،خواجہ عمران نزیرکی تعریف،پتنگ بازی کا بھی نوٹس ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انھوں نے صوبے کے اسپتالوں میں عوام کے فوری اور ایمرجینسی دیپارٹمنٹس میں بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی کے احکامات دئیے اس موقع پر مریم نواز نے متوقع صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی سابق ادوار میں کارکردگی کو بھی سراہا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مختلف شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لےلیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور متعلقہ شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے شیخوپورہ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈور پھرنے کے واقعات کا نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے حق کو تفریح کے حق پر قربان نہیں کیا جاسکتا۔