پاکستان

مریم نواز ان ایکشن، چیف سیکرٹری کو سخت ہدایات، ایم این ایز اور ایم پی ایز منہ تکتے رہ گئے

کام میرٹ پر ہوگا، کسی بھی ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سفارش نہیں چلے گی، تبادلوں کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹ پر کیا جائیگا: مریم نوازشریف کی چیف سیکرٹری کو ہدایت

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ایم این ایز ‘ایم پی ایز کی کسی بھی قسم کی سفارش نہیں مانی جائے گی اور جو بھی کام ہوگا میرٹ پر ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف سیکرٹری کو یہ بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ اگر میرٹ سے ہٹ کر کوئی بھی کام کیا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت جب جب اقتدار میں آئی ہے تمام فیصلے میرٹ پر کیے گئے ہیں اور عوام کی انصاف اور ریلیف مہیا کرنے کے لئے دن رات کوشاں رہی ہے۔ مریم نوازشزیف کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری ملازمین و افسران کے تبادلوں کیلئے ٹھوس وجوہات ہونی چاہیے اور ان کے تبادلے انٹیلی جنس رپورٹ پر کیے جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button