پاکستان

مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کیلئے جنرل ہسپتال پہنچ گئیں

ایم ایس خالد بن اسلم کی رضوانہ کے متعلق بریفنگ 'میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال نے ن لیگی رہنما مریم نواز کو بتایا کہ بچی رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کے لئے جنرل ہسپتال پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کی، مریم نواز کو ایم ایس خالد بن اسلم نے رضوانہ کے متعلق بریفنگ دی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال نے ن لیگی رہنما مریم نواز کو بتایا کہ بچی رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button