پاکستان

مریم نواز نے جلسہ کی ڈرون کیمرے سے بنائی گئی فوٹیج جاری کردی

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں ہونیوالے مینار پاکستان جلسے کی ڈرون فوٹیج شیئر کر دی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا

لاہور (کھوج نیوز)مریم نواز نے جلسہ کی ڈرون کیمرے سے بنائی گئی فوٹیج جاری کردی،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں ہونیوالے مینار پاکستان جلسے کی ڈرون فوٹیج شیئر کر دی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے لاہور آنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پاکستان بھر سے آئے لوگوں نے نوازشریف کا شاندار استقبال کرنے میں لاہوریوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تاریخ رقم کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button