پاکستان

مریم نواز نے خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ماں باپ اور بہن بھائیوں کو چاہیے کہ خواتین میں اعتماد پیدا کریں، بچی اپنے گھر اور ماں کی گود سے اعتماد لیکر نکلے گی تو زیادہ طاقتور ہو گی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورتوں کو ہراساں کرنے والے کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ریڈ لائن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افسوس ہے زیادتی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ‘ چاہتی ہوں دوسرے صوبوں میں بھی خواتین وزرائے اعلیٰ ہوں، خواتین کیلئے کوئی ایک دن مختص نہیں ہوتا، ہر روز خاتون کا دن ہوتا ہے، میں ہر خاتون کو سلام پیش کرتی ہوں اور اس کی قدر کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراسانی سمیت بہت سے معاملات برداشت کرنا پڑتے ہیں لیکن اس کے باوجود خواتین زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ مجھے بھی ہراسانی سمیت دیگر معاملات نے کندن بنایا ہے، خواتین زندگی کے کسی بھی شعبے میں کارکردگی دکھانا چاہتی ہیں تو ضرور دکھائیں، خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسوس زیادتی کے کیس روز کا معمول بن چکے ہیں، ہمارے نظام میں ابھی بہت سی خرابیاں ہیں، افسوس ہمارے معاشرے میں شکایت کرنے پر پابندیاں خاتون پر ہی لگتی ہیں، ماں باپ اور بہن بھائیوں کو چاہیے کہ خواتین میں اعتماد پیدا کریں، بچی اپنے گھر اور ماں کی گود سے اعتماد لیکر نکلے گی تو زیادہ طاقتور ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button