پاکستان

مریم نواز نے ریڑھی بانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ‘ لاہور میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ ‘ سی ٹی او عمارہ اظہرنے ٹریفک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ‘ پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل کا ہیلمٹ اورگاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پرآرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے ای چالان ہو گا ‘ دوسرے مرحلے میں ٹریفک قوانین کی 24خلاف ورزیوں پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس مانیٹرنگ کے ذریعے چالان شروع ہو گا۔ ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لئے31 مقامات پر عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی غریب کی ریڑھی نہ اٹھائی جائے،ریڑھیاں کھڑی کرنے کے لئے لائن لگا دی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں 82مقامات پر روڈز انجینئرنگ اور ڈیزائننگ کی اجازت دی گئی، لاہور میں 28مقامات پر سڑکوں کی تعمیرومرمت کی منظوری88مقامات پر ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لئے ٹائر کلر لگائے جائیں گے ‘ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹریفک جام کی صورت میں وارننگ کے لئے سکرینیں نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے سختی کرنا پڑی تو کریں گے،کسی بے گناہ کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔ مہذب معاشرے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔خصوصی اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید،رکن اسمبلی مریم اورنگزیب،ثانیہ عاشق ‘ آئی جی پولیس، سی سی پی لاہور، کمشنر لاہور، سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئرٹیپا اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button