پاکستان

مریم نواز نے پہلے دورہ پر ہی سرگودھا والوں کو بڑا تحفہ دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے دورہ پر سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا اور جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلی کابینہ میٹنگ کے بعد سرگودھا پہنچ گئیں، فیصل آباد روڈ پر سرگودھا میڈیکل کالج میں آمد اور سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے مجوزہ سائٹ کا جائزہ بھی لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنی پہلی کابینہ میٹنگ کے بعد سرگودھا پہنچ گئیں جہاں پر ان کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کارڈیالوجی وارڈ، کیتھ لیب، انجیووارڈ، نرسنگ ڈاکٹر ہاسٹل اور دیگر شعبے قائم ہوں گے جبکہ سی سی یو، آئی سی یو اور اوپی ڈی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسپتال کی تعمیر کے لئے عوام کی آمدورفت میں آسانی کو مد نظر رکھا جائے اور سرگودھا ڈی ایچ کیو اسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس دورہ کے دوران مریم نواز شریف کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، صہیب بھرتھ، مشیر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز ، کمشنر سرگودھا، آر پی او، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button