پاکستان

مریم نواز پاکستان تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ خاتون بن گئیں

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے حلف لیا جبکہ سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) مریم نواز پاکستان تاریخ کی پہلی وزیراعلیٰ خاتون بن گئیں ‘ مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار مریم نواز وزیراعلی پنجاب منتخب ہو گئی ہیں انہوں نے وزارت اعلی کا حلف بھی اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مریم نواز سے حلف لیا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔ مریم نواز 220 ووٹ لیکر پاکستان کی تاریخ کی پہلی وزیراعلی منتخب ہوئیں جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار رانا آفتاب نے صفر ووٹ حاصل کیا۔

اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر کی جانب سے ووٹنگ کا طریقہ کار بتایا گیا لیکن اسپیکر کے اعلان کے ساتھ ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا جس پر اسپیکر ملک احمد خان نے انہیں خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہوئیکہا کہ جو کچھ ہوگا آئین کے مطابق ہوگا لیکن اس کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ جاری رکھا اور پھر سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی سے واک آٹ کرگئے۔ بعد ازاں اسپیکر ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو منانے کا ٹاسک خلیل طاہر، عمران نذیر، سلمان رفیق، سمیع اللہ، سہیل شوکت اور علی گیلانی کو دیا تاہم سنی اتحاد کونسل کے اراکین ایوان میں واپس نہ آئے اور بائیکاٹ برقرار رکھا، جس پر اسپیکر نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی غیر موجودگی میں اسمبلی کارروائی کا آغاز کیا اور پھر اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button