پاکستان

مریم نواز پنجاب کو چھوڑکر بلوچستان پہنچ گئی مگر کیوں؟ بڑا راز فاش ہوگیا

بلوچستان کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف اور آپ کے سیاسی کردار سے بلوچستان میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے

بلوچستان(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز پنجاب کو چھوڑکر بلوچستان پہنچ گئی مگر کیوں؟ بڑا راز فاش ہوگیا ‘ چیف آرگنائزر اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے مریم نواز کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ جام کمال کا مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف اور آپ کے سیاسی کردار سے بلوچستان میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور وہاں کے عوام کی بہتری کے لیے کردار ادا کر کے خوشی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button