پاکستان

مریم نواز کو عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی وزیراعلیٰ کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی

مریم نواز کو پولیس کے 4 اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ فراہم کردیا گیا ہے اور انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں: پولیس ذرائع

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کردی’ سکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی ، جاتی عمرہ پر پولیس تعینات ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو پولیس کے 4 اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ فراہم کردیا گیا ہے اور انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ سکیورٹی آئی جی پنجاب کیاحکامات پر فراہم کی گئی ، جاتی عمرہ پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے اور صوبائی حکومت بنانے کیلئے اکثریت ملنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ کئی آزاد امیدوار ن لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button