پاکستان

مریم نواز کی پریس کانفرنس، قومی سیاست میں کھلبلی، ایک نئی بحث کا آغاز

لاہور (کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے پختونخوا اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز سے خیبرپختونخوا کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں یونین کونسل کی سطح تک یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کے امور پر مشاورت ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، دس سال میں خیبرپختونخوا کو کنگال صوبہ بنا دیا گیا، دس سال میں بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کے نام پر کے پی کے میں بدترین کرپشن اور لوٹ ماری جاری رہی۔دس سال میں ساڑھے تین سو ڈیم تو نہ بن سکے البتہ قوم کو قدم قدم پر ڈیم فول بنایا گیا، دس سال میں کے پی کے میں ایک ہسپتال، ایک کالج، ایک یونیورسٹی نہ بن سکی، گزشتہ دور حکومت میں یہ تبدیلی آئی کہ خیبرپختونخوا صوبے کے پاس تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے نہ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button