پاکستان

مسلم لیگ(ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس کیوں ملتوی کیا گیا؟

سیکریٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

لاہور(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس کیوں ملتوی کیا گیا؟حیران وجہ سامنے آگئی، مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر آگاہ کیا ہے کہ اسموگ ہیلتھ ایمرجنسی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومتی ضابطوں کی پاسداری کے علاوہ عوام، شرکاء کی صحت اور انہیں مشکلات سے بچانے کے لیے اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

ن لیگ کی رہنما نے یہ بھی بتایا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں سے یک جہتی کے لیے مرکزی جنرل کونسل کا یہ اجلاس 11 نومبر کو قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button