پاکستان

مسلم لیگ(ن) کےپارٹی انتخابات،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پارٹی عہدہ چھوڑنےکا عندیہ دیدیا

کچھ ہی دیر کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارٹی الیکشن میں صدر اور سیکرٹری کے عہدوں پر انتخابات ہونے جاررہے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیف آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا۔واضح ہو کہ کچھ ہی دیر کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارٹی الیکشن میں صدر اور سیکرٹری کے عہدوں پر انتخابات ہونے جاررہے ہیں جس میں صدارت کے عہدہ کے لئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جبکہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق میدان میں ہیں۔مریم نوازجو پارٹی کی چیف آرگنائزربھی ہیں انھوں نے پارٹی عہدہ سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مریم نواز صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ ہونے کی وجہ سے پارٹی امور انجام دینے سے قاصر ہیں اس لئے انھوں نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button