پاکستان

مسلم لیگ ضیاء کا بڑا یوٹرن، اعجاز الحق نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

مسلم لیگ ضیاء نے پاکستان تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلیں ' آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ضیاء اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی، اعجازالحق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد ختم کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ضیاء اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی سے الحاق ختم کیا جائے ۔اعجاز الحق نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اتحاد ہوا تھا، پارٹی ضم نہیں کی گئی تھی۔ اب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button