پاکستان

مسلم لیگ ن کےنئےصدرکاانتخاب کل ہوگا، الیکشن کمیشن آج کاغذاتِ نامزدگی جاری کرے گا

مسلم لیگ ن کی کل کی جنرل کونسل کےاجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کےمطابق اجلاس میں صدر کے عہدے کا انتخاب کیا جائےگا

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کےنئےصدرکاانتخاب کل ہوگا، اس سلسلے میں پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذاتِ نامزدگی جاری کرے گا۔ پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثناء اللّٰہ کر رہے ہیں۔ ن لیگی پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج شام 5 بجے تک پارٹی سیکریٹریٹ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔ کل 4 بجے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کی کل کی جنرل کونسل کےاجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کےمطابق اجلاس میں صدر کے عہدے کا انتخاب کیا جائےگا۔ ایجنڈے کےمطابق جنرل کونسل کےاجلاس میں پارٹی آئین میں ترامیم بھی منظور کرائی جائیں گی۔ جاری ایجنڈے کےمطابق اجلاس میں کشمیراورفلسطین سمیت مختلف معاملات پرقرادادیں بھی منظورکی جائیں گی۔ ایجنڈے کےمطابق پارٹی کےقائم مقام صدرشہبازشریف اجلاس سےخطاب کریں گے، نومنتخب صدربھی جنرل کونسل کےاجلاس سےخطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button