پاکستان

مسلم لیگ ن کے قافلے مینارِ پاکستان لاہور کے لیے روانہ

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گروپوں کی شکل میں کوئٹہ سے لاہور بذریعہ خصوصی ٹرین روانگی کے لیے ریلوے اسٹیشن آمد جاری ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے قافلے مینارِ پاکستان کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گروپوں کی شکل میں کوئٹہ سے لاہور بذریعہ خصوصی ٹرین روانگی کے لیے ریلوے اسٹیشن آمد جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکن 7 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں کوئٹہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی لاہور روانگی کے لیے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ خصوصی ٹرین کارکنوں کو لے کر کل سہ پہر لاہور پہنچے گی۔ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ سبی سے قافلہ سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button