پاکستان

مشکل سے نکالو، نوازشریف نے خود پر بنایا گیا ترانہ کیوں مسترد کیا؟

نوازشریف نے اس ترانہ کو دیکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کو مسترد کر دیا اور یہ نقطہ اٹھایا کہ آپ لوگوں نے سارا ملبہ مجھ پر ڈال دیا ہے 'میں تو خود اللہ سے دعا گو رہتا ہوں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے خود پر بنایا گیا ترانہ ”مشکل سے نکالو” کو کیوں مسترد کیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں میاں نوازشریف کی وطن واپسی اور 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ عام کے لئے ایک خصوصی ترانہ تیار کیا گیا جس کی شاعری بھی ساحر علی بگا نے کی تھی جسے مریم نواز سمیت ن لیگی رہنمائوں کی اکثریت نے اوکے کر کے نوازشریف کو بھجوا دیا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے اس ترانہ کو دیکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کو مسترد کر دیا اور یہ نقطہ اٹھایا کہ آپ لوگوں نے سارا ملبہ مجھ پر ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں تو خود اللہ سے دعا گو رہتا ہوں کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی عوام اور ہم سب کے مسائل حل ہوںپھر اس ترانہ میں مجھے مشکل کشا کیوں بنایا گیا۔ نوازشریف نے ترانہ میں ترامیم کروائیں اور اس میں شامل کروایا کہ ” اللہ کے کرم سے مشکل سے نکالو نوازشریف ” ۔

واضح ہو کہ گذشتہ روز یہ ترانہ ضروری ترامیم کے ساتھ دوبارہ ریلیز کر دیا گیا جس کے لئے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button