پاکستان

معروف بینکر محمد اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی چھٹی کروا دی

محمد اورنگزیب کی قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، شہباز شریف نوازشریف سے ملاقات کے بعد معروف بینکر کے نام کا فائنل اعلان کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) معروف بینکر محمد اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کروا دی، اس بات کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں’ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جو میٹنگ کی اس میں محمد اورنگزیب بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اورنگزیب نے قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، شہباز شریف کابینہ کے حوالے سے نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button