پاکستان

مفتاح اسماعیل ن لیگ چھوڑ کر کونسی سی پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے؟ پتا چل گیا

مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے ڈیل کو لے کر بھی کئی بار وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ن لیگ چھوڑ کر کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے؟ اس حوالہ سے حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں خود ن لیگ چھوڑنے کے لئے تیار ہوں میں نے اپنی پارٹی اور ملک کی بقاء کے لئے تمام تر کوششیں کیں لیکن مجھے عہدہ سے فارغ کر کے چور لیٹرے اسحاق ڈار کو لا کر میری سیٹ پر بیٹھا دیا گیا جو سراسر میرے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی مجھے عہدہ سے کیا فارغ کرے گی میں خود پارٹی کو اپنا استعفیٰ دے دوں گا اور کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا بلکہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرنا پسند کروں گا۔

واضح رہے کہ سندھ کے سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے ان کو فارغ کیے جانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ مفتاح اسماعیل کی پارٹی سے ناراضگی موجودہ دور حکومت میں اس وقت سامنے آئی جب حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاکر اسحاق ڈار کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا۔

مفتاح اسماعیل (ن)لیگ کی طرف سے دو بار وزیر خزانہ رہ چکے ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے جب کہ دوسری بار پی ڈی ایم حکومت میں شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔ مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے ڈیل کو لے کر بھی کئی بار وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی کئی مرتبہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا ترکی بہ ترکی جواب دے چکے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق حالیہ بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پہلے وزارت خزانہ کو فیصلہ کر لینا چاہیے کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کرنا ہے یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button