اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کسی بھی جماعت میں شمولیت کی تردید کردی۔
تفصیلات کےمطابق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چلنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال جون میں مفتاح اسماعیل نے ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے علاوہ پارٹی کی تمام کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہوگئے تھے۔