پاکستان

مقبولیت بڑھانے کیلئے ن لیگ بھی پی ٹی آئی کی ڈگر پر چل نکلی ‘ ساحر علی بگا اور وارث بیگ کی خدمات حاصل کرلیں

کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی چھٹی نہیں لوگ صرف اور صرف میاں نوازشریف کو سننے کے لئے آ رہے ہیں اور یہ ایک روایتی کارڈ نہیں ہے: بلال یسین

لاہور(کھوج نیوز) بلال یسین نے مینار پاکستان میں جلسے کیلئے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے کہا کہ کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی چھٹی نہیں لوگ صرف اور صرف میاں نوازشریف کو سننے کے لئے آ رہے ہیں اور یہ ایک روایتی کارڈ نہیں ہے اس وقت پاکستان کے جو حالات ہیں اس میں لوگوں کو یہ چیز سوٹ کرتی ہے کہ ان کو ان کے مسائل کا حل دیا جائے اور یہ تمام چیزیں لندن میں طے ہوئی ہیں کہ میاں نوازشریف نے یہاں پر آ کر کوئی روایتی خطاب نہیں کرنا انہوں نے بڑے وعدے یا بڑے دعویٰ ا کر نہیں کرنے یا جھوٹ نہیں بولنا بلکہ انہوں نے صرف سچ پر مبنی بات کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم میں جو ہے اس کے مطابق جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جائے گا اور اس کے بعد نعت رسول مقبولۖ ہوگی پھر قومی ترانہ ہوگا پھر دو ملی نغمے ہوں جن کے لئے ساحر علی بگا اور وارث بیگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو گلوکاروں کا ہائیر کرنے کا مطلب فحاشی نہیں بلکہ ان کے نغموں میں محب وطن کا ثبوت ہوگا ۔

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ جتنا بڑا پنڈال لگ رہا ہے اتنا بڑا پنڈال آج تک نہیں لگا ہوگا اور نا ہی دیکھیں گے یہ بہت بڑا اجتماع ہوگا اس اجتماع میں 10لاکھ سے اوپر افراد ہوں گے پورا لاہور جلسہ گاہ میں نظر آئے گا۔مینار پاکستان میں جو سٹیج لگ رہا ہے اس کی لمبائی 80فٹ اور 24 فٹ چوڑائی ہے ۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ 200 افراد پر مشتمل ایک فورس بنائی ہے یہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ایسا ہر اجتماع میں ہوتا ہے ۔ بلال یسین پنڈال کو دیکھ رہے ہیں تو ڈسپلن کیلئے وہ جو کر رہے ہیں ٹھیک کر رہے ہیں اور یہ فورس کوئی خاص افراد پر مشتمل نہیں ہے بلکہ ہمارے دوست ہی ہیں اور جتنا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے انشاء اللہ نا ماضی میں کسی نے مینار پاکستان میں اتنا بڑا اجتماع دیکھا ہوگا اور نا ہی انشاء اللہ اگلے دس سال دیکھیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button