پاکستان

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی ہوئی؟ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار سامنے آگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر29 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں4.87 کروڑ ڈالرکم ہوئے' ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ تک 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہے

کراچی(کھوج نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی ہوئی؟ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر29 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے میں4.87 کروڑ ڈالرکم ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 مارچ تک 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.85 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.04 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.72 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.33 ارب ڈالر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button