پاکستان

ملک امجد زبیر ٹوانہ نے ایف بی آر کاچارج سنبھال لیا

نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی فوری طور پر تاحکم ثانی کی گئی ہے' امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، انٹرنیوز)ایف بی آر کے نئے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا’ ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21کے افسر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ نے بطور چیئرمین ایف بی آر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21کے افسر ہیں،نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی فوری طور پر تاحکم ثانی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button