پاکستان

ملک بھر میں بحریہ ٹائون کی تمام ہائوسنگ سکیمیں بحق سرکار ضبط، نیب کو حکمنامہ مل گیا

190 ملین پاؤنڈ کیس میں کلیدی کردار تھے اور اسٹیبلشمنٹ کا ماننا ہے کہ وہ اس کے اصل بینفیشری ہیں اور اگر وہ وعدہ معاف گواہ بن جائیں تو کیس مضبوط ہو سکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پراپرٹی تائیکون ملک ریاض کے متعلق گھیرا تنگ، ملک بھر میں بحریہ ٹائون کی تمام ہائوسنگ سکیمیں بحق سرکار ضبط کرنے کے لئے احتساب بیورو (نیب) کو حکمنامہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کے خلاف اس وقت صرف یہی ایک 190 ملین پاؤنڈ کا ہی معاملہ نہیں ہے بلکہ ان کے خلاف ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے بننے والے بعض منصوبوں پر رقم کا تنازع بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ190 ملین پاؤنڈ کیس میں کلیدی کردار تھے اور اسٹیبلشمنٹ کا ماننا ہے کہ وہ اس کے اصل بینفیشری ہیں اور اگر وہ وعدہ معاف گواہ بن جائیں تو کیس مضبوط ہو سکتا ہے۔لیکن وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنے۔ اس کے علاوہ تیسرا اہم معاملہ یہ ہے کہ نیب راولپنڈی میں ان کے خلاف بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں جلد کیس سامنے آنے والا ہے اور ملک ریاض کی طرف سے یہ حالیہ بیان صرف خود کو بحریہ ٹاؤن کراچی والے معاملہ میں بچانے کے لیے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button