پاکستان

ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا’ عید الاضحی 17جون کو ہوگی

ملک میں بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم پشاور، اٹک، کوہاٹ، کرک، میانوالی، ٹیکسلا، مری، وغیرہ میں چاند نظر آگیا ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا ہفتے کو یکم ذی الحج ہو گی جب کہ عید الاضحی پیر 17 جون کو ہو گی’ سب سے پہلے پشاور کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں جاری تھا تاہم پشاور کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا تھا۔ بعد ازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر آنے کا باقائدہ اعلان کردیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس میں شامل افراد کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم پشاور، اٹک، کوہاٹ، کرک، میانوالی، ٹیکسلا، مری، وغیرہ میں چاند نظر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج ہفتہ 8 جون کو ہوگی۔ مولانا عبدالخبیر نے مزید کہا کہ 10 ذی الحج یعنی عید الاضحی پیر 17 جون کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button