پاکستان

ملک بھر میں پاسپورٹ بنانے کا عمل کیوں روکا؟ چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی

ڈیٹا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث شہری پاسپورٹ دفاتروں میں ڈیٹا بحالی کے انتظار میں بیٹھے رہے اور کئی لوگ گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے

لاہور( فیض احمد) ملک بھر میں پاسپورٹ بنانے کا عمل کیوں روکا؟ چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ‘ ڈیٹا لنک ڈاؤن، یا کوئی اور معاملہ ‘ صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتروں میں پاسپورٹ بنانے کا عمل سارا دن بند رہا جس سے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑااور خاص طور پر پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والی خواتین اور بچوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس میں ڈیٹا بحالی کے انتظار بڑی تعداد میں شہری پاسپورٹ آفس کے اندر بیٹھے رہے اسی طرح پاسپورٹ آفس کے باہر بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کے انتظار میں موجود رہے اور کئی گھنٹے انتظار کے بعد انہیں مایوس واپس جانا پڑا۔علاوہ ازیں ڈیٹا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری آن لائن پاسپورٹ فیس بھی جمع نہ کرا سکے اور انہیں مایوس واپس جانا پڑا جبکہ ڈیٹا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث شہری پاسپورٹ دفاتروں میں ڈیٹا بحالی کے انتظار میں بیٹھے رہے اور کئی لوگ گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتروں میں اچانک اسلام آباد ہیڈکوارٹر پاسپورٹ آفس سے ڈیٹا لنک ڈاون ہو گیا جس سے پاسپورٹ بنوانے کا عمل سارا دن بند رہا اس دوران لوگوں سے کہا گیا کہ ڈیٹا لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے کام بند ہو گیا ہے آپ انتظار کریں لیکن پاسپورٹ بنانے کا عمل شروع نہ ہو سکا جس سے پاسپورٹ بنانے کے لیے آنے والے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔واضع رہے آئے روز ڈیٹا لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے کا عمل اکثر متاثر ہوتا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون میں روزانہ 800 سے 900 کے قریب پاسپورٹ بنائے جاتے ہیں اسی طرح دیگر پاسپورٹ آفس سگیاں پل شاہدرہ، رائے ونڈ روڈ لیک سٹی آفس،پاسپورٹ آفس شادمان ،چیمبر آف کامرس پاسپورٹ آفس سمیت دیگر پاسپورٹ دفاتروں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں پاسپورٹ بنائے جاتے ہیں لیکن گزشتہ روز ایک۔بھی پاسپورٹ نہ بن سکا۔اور نہ ہی شہری اپنے پاسپورٹ کی آن لائن فیس جمع کرا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button