پاکستان

ملک بھر کا کنٹرول فوج کے سپرد کرنے کا فیصلہ’ نوٹیفکیشن جاری

فوج،سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گایہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024ء تک کیلئے ہوگی: نوٹیفکیشن کا متن

اسلام آباد( کھوج نیوز) ملک بھر کا کنٹرول فوج کے سپرد کرنے کا فیصلہ’ نوٹیفکیشن جاری ‘ وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے دوران فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج،سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024ء تک کیلئے ہوگی۔ خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے عام انتخابات میں سکیورٹی فراہمی کے لیے پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوائی تھی۔ سمری کے مطابق 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہوں گے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔ بعد ازاں نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button