اسلام آباد (کھوج نیوز) ملک ریاض نے کہا ہے کہ میری بیٹی سے صرف ہیرے جواہرات نہیں بہت کچھ لیا گیا۔ ایک ارب روپے کیش بشری پیرنی ہم سے وصول کر چکی ہے ۔ بشری پیرنی نے میری بیٹی کو بنی گالہ میں بارہ گھنٹے بند کیا تھا اور پیسوں کا مطالبہ کررہی تھی-
بحریہ ٹائون کے مالک کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام آڈیو کالز ریکارڈنگ موجود ہے۔ بہت کچھ سامنے لاؤنگا- عمران خان نے مجھ سے خود بات کی اور 20 ارب روپے کا مطالبہ کیا- عمران خان نے جمائما کے اکاؤنٹ میں فرح گوگی کے زریعے کچھ رقم ٹرانسفر کیا- عمران خان نے 20ارب کے بدلے بشری بی بی کے نام پر انگلینڈ میں فلیٹ کا مطالبہ کیا-
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان نے مجھ سے ہارس ٹریڈنگ میں مدد مانگی تھی- انہوں نے کچھ نام دیے تھے کہ ان کو نقد ادائیگیاں کرو- خیبر پختونخواہ کے دو سابقہ منسٹر نے بہت بڑا حصہ وصول کیا- عمران خان نے کہا ان دو منسٹرز کو ناراض نہیں کرنا۔ عدم اعتماد کے دوران عمران خان مجھ سے باربار کہہ رہا تھا زارداری صاحب کے ساتھ میری ڈیل کروا دو۔ عدم اعتماد کے دوران عمران خان نے مجھ سے ایم کیو ایم کو لی دے پر منانے کی بات کی-
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بشری بی بی کو پیسوں کی وصولی کے لئے رکھا ہوا تھا۔ گوگی نے بہت سے لوگوں سے پیسہ وصول کیا ہے ۔ سب کے نام جانتا ہوں – میں ثبوت کے ساتھ بات کرونگا ۔ ہر بات کا ثبوت موجود ہے ۔