پاکستان

ملک میں الیکشن کا مجموعی طور پر پُر امن انعقاد، افواج پاکستان کی قوم کو مبارکباد

1 لاکھ 37 ہزار جوان تقریبا 6 ہزار حساس پولنگ اسٹیشنز پر جبکہ 7 ہزار 800 جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات تھے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی(کھوج نیوز) افواج پاکستان نے ملک میں الیکشن کے مجموعی طور پر پر امن انعقاد پر قوم کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو الیکشن عمل میں سکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو الیکشن عمل میں سکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار پر فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر ذمہ داریاں ادا کیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 1 لاکھ 37 ہزار جوان تقریبا 6 ہزار حساس پولنگ اسٹیشنز پر جبکہ 7 ہزار 800 جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button