پاکستان

ملک میں دھند کا راج، پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر خوار

کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے اور پروازوں میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے: ترجمان پی آئی اے

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں دھند کا راج ہے جس کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی پروازیں تاخیر کا شکار ہونے سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں دھند کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے اور پروازوں میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ ائیرپورٹ کیلئے نکلنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button